پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 56368 مکانات کی تعمیر کو منظوری
پردھان

مرکزی حکومت نے پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) کے تحت 56 ہزار سے زائد مکانات کی تعمیر کو منظوری دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس اسکیم کے تحت اب تک 43 لاکھ مکانات کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اور 73 لاکھ زیرتعمیر ہیں۔

رہائش اور شہری امور کی وزارت نے بتایا کہ وزارت میں سیکریٹری درگاشنکر مشر کی قیادت میں کل دیر شام مرکزی منظوری اور نگرانی کمیٹی کی 53 ویں میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں 11 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں میں 56 ہزار 368 مکانات کی تعمیر کو منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں:زرعی قوانین: جموں کے کسان رہنما کو دہلی پولیس نے حراست میں لیا

میٹنگ میں مسٹر مشر نے اسکیم کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 'تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتطام ریاستوں کو یقینی بنانا چاہئے کہ تمام مستحق لوگوں کو اسکیم کا فائدہ ملے۔'

انہوں نے اسکیم کے پورے عمل کو آن لائن بنانے پر زور دیا اور کہا کہ مکانات کی تعمیر میں جدید تکنالوجی استعمال کی جانی چاہئے۔

یو این آئی

    About us Privacy Policy
    Terms & Conditions Contact us

    • ETV
    • ETV
    • ETV
    • ETV

    Copyright © 2021 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.
    ETV

    INSTALL APP

    ETV

    CHANGE STATE

    ETV

    SEARCH

    ETV

    MORE

      • About us
      • Privacy Policy
      • Terms & Conditions
      • Contact us
      • Feedback

      Copyright © 2021 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.