جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے قمری گرونڈ میں آج یوتھ میلے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں گاندربل کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی۔ میلے میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اس موقع پر ڈی سی گاندربل شفقت اقبال بحیثیت مہمان خصوصی موجود تھے اور ان کے ہمراہ سی او 24 آر آر اور پولیس کے دیگر افسران کے علاوہ 5 آر آر کے افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر دکانداروں نے مختلف اقسام کے سٹال لگائے اور یہ سٹال نصب کرانے میں آر آر نے کلیدی کردار ادا کیا۔
جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے قمری گرونڈ میں آج یوتھ میلے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں گاندربل کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی۔ میلے میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اس پروگرام میں لڑکیوں نے تہذیبی پروگرام پیش کیے جبکہ لڑکوں نے مارشل آرٹس کا مظاہرہ کیا اور چھوٹے بچوں نے کھیل کود کے پروگرام پیش کیے۔