رواں برس تنخواہوں میں اضافہ کی امید
Breaking

سروے میں شامل 88 فیصد کمپنیوں کا کہنا تھا کہ وہ سنہ 2021 میں اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

بھارتی کمپنیاں رواں برس 2021 میں اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں تقریباً 7.7 فیصد اضافہ کریں گی۔ یہ دعویٰ منگل کو ہونے والے ایک سروے میں کیا گیا ہے۔ عالمی پیشہ ور خدمات کمپنی 'اے آن' نے منگل کے روز بھارت میں اجرت میں اضافے سے متعلق اپنی تازہ رپورٹ میں یہ بات کہی ہے۔ اس سروے میں 20 صنعتوں کے شعبوں کی 1،200 سے زائد کمپنیوں کی رائے کو شامل کیا گیا ہے۔

سروے میں شامل 88 فیصد کمپنیوں کا کہنا تھا کہ وہ سنہ 2021 میں اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

سروے کے مطابق دوسرے بہت سے ممالک کے مقابلے میں بھارت میں تنخواہوں میں اضافے کے قوی امکانات ہیں۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں سخت لاک ڈاؤن کے باوجود بھارت میں تنخواہوں میں اضافہ کی امید برکس ممالک (برازیل، روس، بھارت اور چین) میں سب سے زیادہ ہے۔

تاہم سیٹھی نے کہا کہ' یہ بھی ممکن ہے کہ کچھ انکریمنٹ معاملات میں ملازمین نقد رقم کا فائدہ حاصل نہیں کر پائیں گے'۔

    About us Privacy Policy
    Terms & Conditions Contact us

    • ETV
    • ETV
    • ETV
    • ETV

    Copyright © 2021 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.
    ETV

    INSTALL APP

    ETV

    CHANGE STATE

    ETV

    SEARCH

    ETV

    MORE

      • About us
      • Privacy Policy
      • Terms & Conditions
      • Contact us
      • Feedback

      Copyright © 2021 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.