مصر: کشتی حادثے میں سات افراد ہلاک
Breaking

کشتی میں ایک ہی کنبے کے 12 سے زیادہ افراد سوار تھے، جن میں بچے بھی شامل تھے۔

مصر کے شہر اسکندریہ کے نزدیک مریوط جھیل میں مچھلی پکڑنے والی ایک کشتی کے ڈوبنے سے کم از کم سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مصر کے یو م 7 اخبار نے منگل کے روز یہ اطلاع دی ہے۔ اخبار نے بتایا کہ کشتی میں ایک ہی کنبے کے 12 سے زیادہ افراد سوار تھے، جن میں بچے بھی شامل تھے۔ پیر کے روز یہ لوگ جھیل کے ایک جزیرے سے گھر لوٹ رہے تھے، اس وقت یہ حادثہ پیش آیا۔

راحتی عملہ حادثے کے بعد لاپتہ ہوئے افراد کی تلاش کر رہا ہے۔ حادثے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

(یو این آئی)

    About us Privacy Policy
    Terms & Conditions Contact us

    • ETV
    • ETV
    • ETV
    • ETV

    Copyright © 2021 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.
    ETV

    INSTALL APP

    ETV

    CHANGE STATE

    ETV

    SEARCH

    ETV

    MORE

      • About us
      • Privacy Policy
      • Terms & Conditions
      • Contact us
      • Feedback

      Copyright © 2021 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.