گیا: وائرل ویڈیو معاملے میں 3 افراد گرفتار
Gaya:

گیا میں ایک طالبہ کے ساتھ بدسلوکی کا ویڈیو وائرل ہوگیا جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

بہار کے گیا میں ایک وائرل ویڈیو میں طالبہ کے ساتھ بدسلوکی کو دکھایا گیا جس کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور 3 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف پوسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

گیا: وائرل ویڈیو معاملے میں 3 افراد گرفتار

گیا کے فتح پور تھانہ علاقہ سے ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں کچھ نوجوانوں کو ایک طالبہ اور اس کے دوست کو روک کر طالبہ کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔ طالبہ کے ساتھ بدسلوکی کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی ادتیہ کمار نے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری طور پر فتح پور تھانہ کے انچارج کو کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔

ایس ایس پی ادتیہ کمار کی ہدایت کے بعد پولیس نے ویڈیو کی جانچ کی اور تین افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ دو افراد ابھی بھی فرار ہیں۔ ادتیہ کمار نے بتایا کہ ایک ٹیمپو میں دو لڑکیاں اور دو لڑکے گھومنے کے مقصد سے گئے تھے اسی دوران ایک لڑکی اپنے دوست کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی کہ تبھی کچھ منچلے لڑکے وہاں پہنچے اور لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کرنے لگے۔

انہوں نے بتایا کہ 5 منچلے نوجوانوں کے خلاف پوسکو ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ گرفتار ہوئے افراد کی شناخت روہت گوسوامی، چھوٹو کمار اور ساون کمار کے طور پر کی گئی۔

    About us Privacy Policy
    Terms & Conditions Contact us

    • ETV
    • ETV
    • ETV
    • ETV

    Copyright © 2021 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.
    ETV

    INSTALL APP

    ETV

    CHANGE STATE

    ETV

    SEARCH

    ETV

    MORE

      • About us
      • Privacy Policy
      • Terms & Conditions
      • Contact us
      • Feedback

      Copyright © 2021 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.