
محکمہ زراعت ڈوڈہ کی جانب سے پچیس کسانوں پر مشتمل ایک گروپ کو ہماچل پردیش کی زرعی یونیورسٹی پالم پور میں منعقد چار روزہ تربیتی زرعی نمائش کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر، ضلع ڈوڈہ کے محکمہ زراعت کی جانب سے پچیس کسانوں پر مشتمل ایک گروپ کو ’سب مشن آتما اسکیم‘ کے تحت ہماچل پردیش میں منعقد چار روزہ تربیتی زرعی نمائش کے دورے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اس موقع پر چیف ایگریکلچر آفیسر ڈوڈہ مکیش کھجوریا بھی موجود تھے، چار روزہ تربیتی زرعی نمائش زرعی یونیورسٹی پالم پور (ہماچل پردیش) میں منعقد کی گئی ہے، جس کا مقصد تکنیکی جانکاری کا تجربہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہماچل پردیش کے کسانوں کے ذریعہ کی جانے والی زراعت کی جدت طرازی کا عملی نمائش بھی کرنا ہے۔
چیف ایگریکلچر آفیسر ڈوڈہ نے بتایا کہ اس دورے کے لیے ضلع ڈوڈہ کے مختلف علاقوں سے جوش و جذبے کے ساتھ کسان شریک ہوئے، کسانوں کے اس دورے سے ہماچل پردیش کے کسانوں کے ذریعہ اختیار کردہ زراعت کے جدید طریقوں کے بارے میں معلومات حاصل ہوگی، اور اس دورے سے واپس آنے کے بعد کسان اپنے فارم میں اسی طرح کی زراعت کی طریقہ کار کو اپنائیں گے، جس میں ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
اے ڈی سی نے بتایا کہ یہ دورہ کسانوں کے لیے سود مند ثابت ہوگا، کیونکہ ڈوڈہ میں کاشتکاری کے لیے زمین ہموار ہیں، دورے پر گئے کاشتکار اپنے ساتھی کسانوں کو ملحقہ ریاست کے ترقی پسند کسانوں کے ذریعہ اپنانے والی جدید ترین تکنیک کے بارے میں آگاہ کریں گے۔