گجرات میں کیمیائی فیکٹری میں دھماکہ، 2 افراد ہلاک
Massive

گجرات کے ضلع بھڑوچ کے جھگڑیا علاقے میں واقع کیمیائی مادے تیار کرنے والی فیکٹری میں منگل کو ہوئے ایک بڑے دھماکے میں کم سے کم دو افراد ہلاک، پانچ لاپتہ اور 26 دیگر کارکن زخمی ہوگئے ہیں۔

بھڑوچ کے جھگڑیا علاقہ میں رات 2 بجے کے قریب یو پی ایل 5 کیمیائی فیکٹری میں دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ آس پاس کے علاقے میں بھی اس کی آواز تقریبا 10 کلو میٹر تک سنائی دی۔ اگرچہ اس میں دو افراد جائے واقعہ پر ہی ہلاک ہوگئے لیکن ابھی تک پانچ افراد کا پتہ نہیں چل سکا ہے اور ان کی موت کے امکان سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ 26 دیگر کارکن زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 11 ابھی بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت بھڑوچ کے رہائشی ونراج سنگھ ایس ڈوڈیا اور میہل مہتا کے طور پر ہوئی ہے۔

محکمہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے بتایا کہ جھگڑیا جی آئی ڈی سی میں یو پی ایل 5 پلانٹ میں آج رات میں کسی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کے اہلکار 14 فائر انجنوں کے ساتھ جائے واقعہ پر پہنچ گئے۔ اس نے تقریبا تین گھنٹوں کی سخت محنت کے بعد آج صبح آگ پر قابو پالیا۔

پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو انکلیشور اور بڑودہ کے اسپتالوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ واقعہ کی تفصیلی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ کمپنی نے بعد میں جاری بیان میں کہا کہ یونٹ 5 جس میں یہ حادثہ پیش آیا وہ 5 فروری سے بوائلر کی سالانہ نگرانی اور جانچ پڑتال کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔ واقعہ کے دوران کوئی کیمیائی گیس کا رساو نہیں ہوا۔ واقعہ کی داخلی تفتیش بھی کی جائے گی۔ ہلاک ہونے والون اور زخمیوں کو مناسب معاوضہ دیا جائے گا۔

    About us Privacy Policy
    Terms & Conditions Contact us

    • ETV
    • ETV
    • ETV
    • ETV

    Copyright © 2021 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.
    ETV

    INSTALL APP

    ETV

    CHANGE STATE

    ETV

    SEARCH

    ETV

    MORE

      • About us
      • Privacy Policy
      • Terms & Conditions
      • Contact us
      • Feedback

      Copyright © 2021 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.