برڈ فلو کا خوف: جنگل میں 5 ہزار سے زائد چوزے چھوڑکر فرار
More

برڈ فلو کے خوف سے چھوڑے گئے چوزے کنیتا ہلی گاؤں کے اطراف پھیل گئے اور گاؤں والوں کو چوزے پکڑتے ہوئے دیکھا گیا۔

ریاست کرناٹک کے چکابلاپورہ کے جنگلاتی علاقہ میں بعض افراد نے برڈ فلو کے خوف سے پانچ ہزار سے زائد چوزوں کو چھوڑ دیا ۔ چکابالاپورہ کے کنیتاہلی گاؤں میں جب لوگ صبح بیدار ہوئے تو چوزوں کی آواز سن کر حیران رہ گئے۔ چوزوں کی آواز جنگلاتی علاقہ سے آرہی تھی۔ گاؤں والوں نے جنگل کا رخ کیا اور وہاں جاکر دیکھا تو وہاں تقریباً 5 ہزار چوزے تھے۔

برڈ فلو کا خوف: کرناٹک کے جنگلاتی علاقہ میں 5 ہزار سے زائد چوزوں کو چھوڑ دیا گیا

گاؤں والوں کے مطابق برڈ فلو کے خوف سے پولٹری صنعت سے وابستہ بعض افراد نے یہاں علی الصبح بڑی تعداد میں چوزوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے اس بات کا بھی شبہ کیا کہ ’شاید تمل ناڈو یا آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے افراد نے برڈ فلو سے خوف زدہ ہوکر کرناٹک کے جنگلاتی علاقہ میں ان چوزوں کو چھوڑ دیا‘۔

برڈ فلو کے خوف سے چھوڑے گئے چوزے کنیتا ہلی گاؤں کے اطراف پھیل گئے اور گاؤں والوں کو چوزے پکڑتے ہوئے دیکھا گیا۔

    About us Privacy Policy
    Terms & Conditions Contact us

    • ETV
    • ETV
    • ETV
    • ETV

    Copyright © 2021 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.
    ETV

    INSTALL APP

    ETV

    CHANGE STATE

    ETV

    SEARCH

    ETV

    MORE

      • About us
      • Privacy Policy
      • Terms & Conditions
      • Contact us
      • Feedback

      Copyright © 2021 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.