مراٹھواڑہ میں کورونا کے605 نئے کیسز درج
Breaking

خطے کے ان آٹھ اضلاع میں سے ناندیڑ سب سے زیادہ متاثررہا جہاں انفیکشن کے 76 نئے معاملات درج ہوئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ- 19 کے 605 نئے کیس سامنے آئے جبکہ تین مریضوں کی موت ہوگئی۔

یہ اطلاع طبی اہلکاروں نے بدھ کے روز دی ہے۔

تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز سےموصولہ تفصیلات کے مطابق خطے کے ان آٹھ اضلاع میں سے ناندیڑ سب سے زیادہ متاثررہا جہاں انفیکشن کے 76 نئے معاملات درج ہوئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔

اس کے بعد ہنگولی میں 38 نئے کیس اور ایک شخص کی موت، عثمان آباد میں 12 نئے معاملات اور ایک موت ہوئی جبکہ اورنگ آباد میں 240، جالنا میں 117 ، بیڈ میں 47 ، لاتور میں 46 اور پربھنی میں 29 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

اورنگ آباد اور ضلع ہنگولی میں بڑی تعداد میں اس انفیکشن کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

    About us Privacy Policy
    Terms & Conditions Contact us

    • ETV
    • ETV
    • ETV
    • ETV

    Copyright © 2021 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.
    ETV

    INSTALL APP

    ETV

    CHANGE STATE

    ETV

    SEARCH

    ETV

    MORE

      • About us
      • Privacy Policy
      • Terms & Conditions
      • Contact us
      • Feedback

      Copyright © 2021 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.