اورنگ آباد میں رات کے کرفیو کا اعلان
Night

مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے بعد شہری حدود میں رات کا کرفیو لگا دیا گیا۔

پولیس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا نے اورنگ آباد میں کورونا وبا کی روک تھام کے لیے شہری حدود میں رات کے کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اورنگ آباد کے شہری حدود میں دو ہفتوں کے لیے رات 11 بجے تا صبح 6 تک کرفیو نافذ رہے گا۔

اورنگ آباد میں رات کے کرفیو کا اعلان

ڈاکٹر نکھل گپتا نے اورنگ آباد میں کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا اور لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔ پولیس کمشنر نے بتایا کہ آج کلکٹر اور میونسپل کمشنر کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں حالات کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں رات کے کرفیو کا فیصلہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ تقریبات اور بازاروں میں بھیڑ اکھٹا کر رہے ہیں اور ماسک کا استعمال بھی نہیں کیا جارہا ہے۔ کمشنر نے مزید کہا کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ کرفیو کے دوران ’اسینشل سرویس‘ کےلیے چھوٹ رہے گی۔

    About us Privacy Policy
    Terms & Conditions Contact us

    • ETV
    • ETV
    • ETV
    • ETV

    Copyright © 2019 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.
    ETV

    INSTALL APP

    ETV

    CHANGE STATE

    ETV

    SEARCH

    ETV

    MORE

      • About us
      • Privacy Policy
      • Terms & Conditions
      • Contact us
      • Feedback

      Copyright © 2019 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.