مہاراشٹر: کووڈ-19 رہنما اصولوں کی خلاف ورزی
مہاراشٹر:

ممبئی میں لاک ڈاون اور دفعہ188کی خلاف ورزی کرنےپر3پبوں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی

دو دن قبل مہاراشٹرکے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ریاست کے عوام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہاراشٹر میں کورونا کی وبا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اگر سرکار کی جانب سے جاری کی گئیں ہدایتوں پر عمل نہ کیا گیا تو8دن بعد دوبارہ لاک ڈاون نافذ کرنے کافیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

اس کے لئے انہوں نے’’ میں ذمہ دار‘‘ مہم کااعلان بھی کیا تھا مگر اس کے باوجود ممبئی اور ریاست کے دیگر حصوں میں لوگ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان رہنمایانہ اصولوں کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

ممبئی میں لاک ڈاون اور دفعہ188کی خلاف ورزی کرنےپر3پبوں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی۔ جس روز وزیر اعلی نے عوام کو متنبہ کیا اسی رات پونے میں سابق رکن پارلیمان دھنجئے مہاڈک کے بیٹے کی شادی کے استقبالیہ میں بہت سے بڑے رہنما بغیر کسی ماسک کے تصویر کھنچواتے دکھائی دیئے۔یہی نہیں بلکہ ممبئی مہانگر پالیکا کی جانب سے اندھیری(مغرب) میں واقع ’اربر‘ ڈسکو پب، الوشن پب اور ایمیسٹ پب کے آپریٹرز کے خلاف امبولی پولس میں سرکاری ہدایتوں کی خلاف ورزی کا کیس درج کیاگیا۔

ان پریہ الزام ہے کہ یہاں رات دیر گئے تک پارٹیاں چل رہی تھیں، جب بی ایم سی کے عہدیداروں نے یہاں چھاپہ مارا تو لوگوں کو کورونا کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئےپایا گیا ان میں زیادہ تر لوگوں نے اپنے منہ پر ماسک نہیں لگایا۔ بی ایم سی کے ہیلتھ آفیسر اجیت پٹوار نے ان پبوں کے آپریٹرز کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔

پولس آفیسر دلیپ وہٹکر کے مطابق کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ایک جانب جہاں مہاراشٹر ریاست میں کورونا کا بڑھتا ہوا خطرہ روز بروز بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ حکومت لوگوں سے کورونا کے متعلق ہدایات پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کر رہی ہےوہیں دوسری جانب مہا وکاس آگھاڑی میں شامل اہم اتحادی شیوسینا کےلیڈر سنجے راٹھور خود حکومت کے رہنمایانہ اصولوں پر عمل پیرا ہوتے دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔

ریاستی وزیر سنجے راٹھوڑ جو گزشتہ کئی دن سے تنازعات کےگھیرے میں ہیں پوہرا دیوی ماتا کے مندر درشن کے لئے ضلع واشم پہنچے۔ اس دوران کورونا قوانین کی سخت خلاف ورزی کی گئی۔ کسی بھی قسم کا معاشرتی فاصلہ تصویروں میں نہیں دیکھا گیا ریاست کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سنجے راٹھوڑ کو پرورگراموں میں کورونا سے متعلق ہدایات پر عمل کرنا چاہئے تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

اس معاملے میں ریاستی حکومت سے بھی یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ وہ اس معاملے میں سنجے راٹھوڑ پر کوئی کارروائی کریں گے یا نہیں۔اگر کوئی کورونا کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے تو وہ سزا کا حقدار ہے۔ ہم آپ کو بتادیں کہ وزیرموصوف دیوی کادرشن کرنے کے لئے واشیم گئے تھے۔ اسی دوران عوام نے انہیں دیکھ کر آگ بگولہ ہونے کے بعد ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ صورتحال اتنی بے قابو ہوگئی کہ پولیس کو لاٹھی چارج کا سہارا لینا پڑا

    About us Privacy Policy
    Terms & Conditions Contact us

    • ETV
    • ETV
    • ETV
    • ETV

    Copyright © 2021 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.
    ETV

    INSTALL APP

    ETV

    CHANGE STATE

    ETV

    SEARCH

    ETV

    MORE

      • About us
      • Privacy Policy
      • Terms & Conditions
      • Contact us
      • Feedback

      Copyright © 2021 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.