
جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 58 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 58 تازہ کیسز کے ساتھ ہی یونین ٹریٹری میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 925 ہو گئی ہے۔ نئے پازٹیو کیسز میں 11 کا تعلق جموں سے ہے جبکہ 47 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔ اس کے علاوہ 44 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 1 کا تعلق جموں سے ہے جبکہ دیگر 43 کشمیر وادی سے ہیں۔
'اسمبلی انتخابات جلد چاہتے ہیں تو حد بندی کمیشن سے تعاون کریں'
انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں تاحال 725 فعال کیسز ہیں جبکہ 1 لاکھ 23 ہزار 236 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1954 افراد کی موت ہوئی ہے۔ فوت شدگان میں 725 جموں سے ہیں جبکہ 1229 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔
میڈیا بلیٹن کے مطابق 5038661 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 22 فروری 2021 تک 4912736 سیمپلز منفی پائے گئے ہیں۔