سماج وادی پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے اکھیلیش یادو کا مرادآباد کا دورہ
سماج

سماج وادی پارٹی کے صدر اور ریاست اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو آئندہ 12 مارچ 2021 کو ضلع مرادآباد کا دورہ کریں گے۔

اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھیلیش یادو ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں تین روزہ چلنے والے پروگرام میں شرکت کریں گے۔

سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اور گو رَکشا آیوگ کے سابق صدر راہل ٹھاکر نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اکھلیش یادو 12 مارچ 2021 کو مرادآباد پہنچ رہے ہیں۔

راہل ٹھاکر نے کہا آنے والے الیکشن کو لیکر سماج وادی پارٹی نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ضلع مرادآباد کی 6 اسمبلی نشستوں میں سے سماج وادی پارٹی نے 4 نشستیں جیتی تھیں اور 2 نشستیں بی جے پی کو ملی تھیں۔

سماج وادی پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے اکھیلیش یادو کا مرادآباد کا دورہ

مزید پڑھیں:جمعیت علماء بنارس کے نئے ٹرم کے عہدیداران کا انتخاب مکمل، آگے کا یہ منصوبہ

انھوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ برس 2022 میں ہونے والے اسمبلی کے الیکشن میں 6 میں سے 6 نشستیں سماج وادی جیتے گی۔

انھوں نے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کی سخت نکتہ چینی کی اور کہا کہ اکھیلیش سرکار کے زمانے میں ریاست میں زبردست ترقیاتی کام انجام پائے تھے لیکن یوگی سرکار ایسا کوئی بھی کام نہیں کر پا رہی ہے۔

    About us Privacy Policy
    Terms & Conditions Contact us

    • ETV
    • ETV
    • ETV
    • ETV

    Copyright © 2021 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.
    ETV

    INSTALL APP

    ETV

    CHANGE STATE

    ETV

    SEARCH

    ETV

    MORE

      • About us
      • Privacy Policy
      • Terms & Conditions
      • Contact us
      • Feedback

      Copyright © 2021 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.